24 دسمبر 2025 - 15:49
ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق تمام امور کاحل مکالمےکے ذریعےہی ممکن ہے: پاکستان

مستقل مندوب سفیر عثمان جدون نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق تمام امور کاحل مکالمےکے ذریعےہی ممکن قرار دیا

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایران کےجوہری پروگرام کے معاملے پر سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پاکستان کےقائم مقام مستقل مندوب سفیر عثمان جدون نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق تمام امور کاحل مکالمےکے ذریعےہی ممکن قرار دیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے پابندیاں دوبارہ نافذ کرنے کی حمایت نہیں کی اور فریقین کو جلدبازی سے باز رہنے کی تلقین کی۔

عثمان جدون نے مزید کہا کہ تصادم سے گریز کرنا ضروری ہے اور سفارت کاری کو کامیاب ہونے کے لیے مزید وقت دیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال پہلے ہی یو این منشور کی خلاف ورزیوں اور طاقت کے یکطرفہ استعمال کے باعث پیچیدہ ہو چکی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha